ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نئے کورونا سے خوفزدہ نہ ہوں، حکومت نے حفاظتکی حکمت عملی تیار کی ہے: ستیندر جین

نئے کورونا سے خوفزدہ نہ ہوں، حکومت نے حفاظتکی حکمت عملی تیار کی ہے: ستیندر جین

Wed, 23 Dec 2020 20:56:04    S.O. News Service

نئی دہلی،23 /دسمبر(آئی این ایس انڈیا)برطانیہ میں کوروناکی نئی قسم منظر عام پر آنے کے بعد سے پوری دنیا میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، اسی اثناء میں دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے دہلی والوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ انگلینڈ میں پھیلے نئے کورونا کی قسم سے نہ گھبرائیں۔

جین نے دعوی کیا ہے کہ دہلی حکومت نے بچاؤ کی حکمت عملی تیار کی ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ گذشتہ 10 دنوں میں انگلینڈ سے دہلی آنے والے مسافروں کی شناخت کرکے ان کی جانچ کی جارہی ہے۔ تمام مسافروں کا ڈور ٹو ڈور ٹریسنگ کرکے ٹیسٹ کیا جائے گا۔

ستیندر جین نے کہا کہ اگر ہم ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ماسک پہنتے ہیں، تو کورونا کی کوئی بھی قسم آجائے گی، ہم اس سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ویکسین آتے ہی ویکسین دینے کا کام شروع کردیا جائے گا۔ دہلی حکومت نے اپنی طرف سے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔


Share: